ٹوئنٹی فور نیوزکے پروگرام میں دبئی کے تاجر کا وفاقی وزیر کےمتعلق تہلکہ خیز انکشاف


لاہور (24 نیوز)ٹوئنٹی فور نیوزکے پروگرام نسیم زہرہ ایٹ 8 میں دبئی کے تاجر کا تہلکہ خیز انکشاف، دبئی کےتاجر کا پاکستانی وزیر پر 4کروڑ درہم فراڈ کا الزام،  تاجر فواد السجوانی کا کہنا  ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے تین بار شکایت کی مگر شنوائی نہیں ہوئی۔

  تفصیلات کے مطابق پروگرام  نسیم زہرہ ایٹ 8  میں گفتگو کرتے ہوئے تاجر حسین فواد السجوانی کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان  کی کابینہ میں شامل وزیر نےان سے پراپرٹی ڈیل کی،بعد میں معاہدے سے مکر گئے اور چارکروڑ درہم دینے سے صاف انکار کردیا۔ متاثرہ تاجر کے مطابق ڈیل وفاقی وزیر سے براہ راست ہوئی ، کوئی فرنٹ مین شامل نہیں تھا۔ معاہدے کے تمام ثبوت اس کے پاس ہیں،  چیف جسٹس انصاف دلائیں۔

دوسری جانب ٹوئنٹی فور نیوز نے چار کروڑ درہم فراڈ کے الزام پر جب وفاقی وزیر سے رابطہ کیا تو انہوں نے اپنا موقف دینےسے انکارکردیا۔