جمائما خان آسیہ بی بی کی حمایت کیلئے میدان میں آگئی

جمائما خان آسیہ بی بی کی حمایت کیلئے میدان میں آگئی


لندن(24نیوز) وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کا کہنا تھا کہ آسیہ بی بی  کو روکنا اس کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کرنے کے مترادف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہجمائما گولڈ اسمتھ نے ٹوئٹ کرتے ہو ئے کہا کہ "آسیہ بی بی کو پا کستان میں روکنا اس کے ڈیتھ وارنٹ جاری کرنے کے مترادف ہے ، یہ وہ نیاپاکستان نہیں جس کی ہمیں امیدتھی عدلیہ کےدفاع میں بڑی دلیرانہ تقریرکی گئی تھی، تین دن بعد ہی حکومت جھک گئی" ان کا مزید کہنا تھا کہ اب بھی حکومت کچھ ایسا ہی سوچ رہی ہو گی جس کی ہم کو امید نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے چند روز قبل آسیہ بی بی کو بری کر دیا تھاجس کے بعد  ملک میں حالات کشیدہ ہو گئے تھے، تحریک لبیک نے ملک گیر احتجاج کیا تھا، معاملات زندگی مفلوج ہو کررہ گیا تھا، جس کے بعد حکومت اور تحریک لبیک میں پا نچ نکاتی معاہدہ طے پا یا گیا اور ملک کے تمام شہروں سے دھرنوں کو ختم کر دیا گیا۔