ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک، اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا

ایک اور پولیس مقابلہ مشکوک، اہلخانہ کا بیان سامنے آگیا


کراچی(24نیوز) کراچی میں دوروزقبل نبی بخش تھانےکی حدودمیں ہونےوالےمبینہ پولیس مقابلہ کی تفصیلات سامنےآنےلگیں۔

تفصیلات کے مطابق  دو روز قبل ہونے والے مبینہ پو لیس مقابلہ کی تفصیلات منظر عام پر آگئی، اہل خانہ نےدعویٰ کیاکہ  عبداللہ کوجعلی مقابلےمیں ماراگیا، دوسری جانب مدعی اور عینی شاہد نے بھی پولیس کواپنابیان رکارڈکرادیا، پولیس کوبیان دیتےہوئےعینی شاہدعبدالخالق نےبتایاکہ ڈکیتی کاشکارہونےوالی فیملی نےواقعہ سےقبل اسےبھیک دی تھی، رقم واپس کرنےکےدوران موٹرسائیکل پرآنےوالےدوملزمان نے فیملی سے لوٹ مارکی، ملزموں نے مرد سے بٹوہ اور خاتون سے بیگ چھینااس دوران فائرنگ ہو گئی۔

آئی جی سندھ نے واقعہ پر ڈی آئی جی ساؤتھ اور ایس ایس پی سٹی سےعلیحدہ علیحدہ رپورٹ طلب کرلیں جبکہ مقابلے میں ہلاک شخص کے بھائی کےمطابق عبد اللہ کی عمر ساٹھ سال تھی وہ موٹاپے اور زائد عمر کے باعث ٹھیک سے چل بھی نہیں سکتا تھا اسے ڈکیت کہہ کر مار دیاگیا، دوسری جانب نارتھ ناظم آباداورکلری تھانےکی حدودمیں مبینہ پولیس مقابلےمیں دوملزم زخمی حالت میں گرفتارکرلیےگئے، جب کہ ملزمان کےدوساتھی فرارہونےمیں کامیاب ہوئے، زخمی ملزمان کےقبضےسےاسلحہ اورمسروقہ موٹرسائیکلیں برآمدکرلی گئیں ہیں۔ 

علاوہ ازیں کورنگی میں پولیس نےکارروائی کرتےہوئےایس آئی یواہلکارسےسرکاری اسلحہ چھین کرفرارہونےوالےدوملزم گرفتارکرلیے، پولیس کےمطابق گرفتارملزمان سےسرکاری اسلحہ برآمدکرکےمقدمہ درج کرلیاگیاہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER