چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیوپلاسٹی، حالت خطرے سے باہر


اسلام (24نیوز) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی راولپنڈی کارڈیالوجی سنٹر میں انجیوپلاسٹی سے دل کی بندشریان کھول دی گئی،سربراہ آر آئی سی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس ثاقب نثار مکمل صحت یاب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان  کو سینے میں تکلیف کے باعث راولپنڈی  کارڈیالوجی سنٹر میں لایا گیا جہاں  سربراہ  آر آئی سی میجر جنرل (ر) اطہر کیانی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کی کامیاب انجیوپلاسٹی ہو گئی ہے،  انجیوپلاسٹی سے دل کی شریان کی بند شریان کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا ہے   اور ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، تاہم ابھی ان کے گھر جانے کے بارے میں کو ئی فیصلہ نہیں کیا گیا،ذرائع ابلاغ کے مطابق  چیف جسٹس آف پاکستان نے آپریشن کے بعد گفتگو بھی کی ۔

قبل ازیں چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار آج صبح دل میں تکلیف کے باعث راولپنڈی انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( آر آئی سی) میں پہنچے ، وہ انتہائی سخت سکیورٹی میں فیملی کے ہمراہ ہسپتال آئے جہاں سربراہ آر آئی سی کے سربراہ میجر جنرل (ر) اطہر کیانی نے چیف جسٹس کا چیک اپ کیا۔

 چیک اپ کے دوران پتا چلا کہ چیف جسٹس ثاقب نثار کے دل کی ایک شریان بند تھی، اسپیشل بیلون استعمال کرکے شریان کی بندش دور کردی گئی تاہم چیف جسٹس کو مزید دیکھ بھال کے لیےہسپتال میں داخل کرلیا گیا ہے۔