فخرعالم نے 'مشن پرواز' مکمل کرلیا


24نیوز: گلوکار و اداکار فخر عالم فخر پاکستان بن گئے، اپنا خواب 'مشن پرواز' مکمل کرلیا، دنیا کا چکر لگانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔ 

پاکستانی گلوکار و اداکار فخر عالم نے اپنا خواب 'مشن پرواز' مکمل کرلیا، انہوں نے مشن مکمل کرنے کی خوشخبری سب کو ٹوئٹر پر ویڈیو  پیغام کے ذریعے دی۔ 

فخر عالم کو فلوریڈا میں ان کے قریبی دوست اور ایوی ایشن کے لوگوں نے مبارک باد پیش کی اور ان کے حوصلے عزم کو سراہتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے.

فخر عالم کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے مشن کا آغاز 10 اکتوبر کو فلوریڈا سے کیا تھا جس میں انہوں نے 24 دن میں 22 ممالک کا سفر کیا ہے اور اب وہ واپس فلوریڈا پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے آفیشل طور پر کامیابی سے مشن پرواز مکمل کرلیا ہے۔فخر عالم نے پورے پاکستان کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اب ہمارا نام ہوا بازی کی تاریخ میں لکھا جا چکا ہے۔

مشن پرواز کے تحت فخر عالم دنیا کے مختلف ممالک کے 22 اسٹاپس پر گئے، جن میں کینیڈا، گرین لینڈ، آئس لینڈ، برطانیہ، مصر، بحرین، بنگلادیش، تھائی لینڈ ، انڈونیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، فلپائن، جاپان،اور روس شامل ہیں۔مشن کے دوران فخر عالم کو روس کے ایئر پورٹ پر ویزہ ایکسپائر ہونے کی بناء پر حراست میں بھی لیا گیا تھا.

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔