جلاؤ گھیراؤ کرنے والے 11 افراد گرفتار، مزید شرپسند عناصر کی تصاویر جاری


اسلام آباد(24نیوز) توڑ پھوڑ، جلاؤ گھیراؤ کرنے والے اب قانون کی گرفت میں آئیں گے، وزارت داخلہ نے توڑپھوڑ کرنے والے شرپسندوں کی تصاویر جاری کردیں۔

ملک بھر کی طرح اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی احتجاج کے باعث چاروز تک معمولات زندگی مفلوج رہے۔ حکومتی رٹ نظر نہ آنے کے باعث جڑواں شہروں میں جلاؤ گھیراؤ اپنے عروج پر رہا۔ شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے والی پولیس بھی کہیں نظر نہ آئی۔ جب پرتشدد واقعات میں تیزی آئی تو حکومت نے بے بسی کے عالم میں مظاہرین کی قیادت سے صلح کا ہاتھ بڑھایا اور پھر ایک تحریری معاہدہ کے ذریعے پرتشدد مظاہرے کرنے کا علان سامنے آیا۔

حکومت نے اب احتجاج کرنے والے شر پسند عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔  مقدمات کا اندراج کرکے پکڑ دھکڑ شروع کردی گئی ہے۔ وزارت داخلہ نے شناخت اور نشاندہی کے لئے دنگھا فساد کرنے والوں کی تصاویر بھی شائع کی ہیں اور عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

اسلام آباد سے بھی 11 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا ہےلیکن لوگوں کو شر پسندی اور توڑ پھوڑ پر اکسانے والی قیادت میں سے ابھی کوئی بڑی گرفتاری سامنے نہیں آئی۔

وقار نیازی(Waqar Niazi)

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔