شاہینوں کی اونچی اڑان، کینگروز کے بعد کیویز کو بھی وائٹ واش کردیا
شاہینوں کی اونچی اڑان، کینگروز کے بعد کیویز کو بھی وائٹ واش کردیا

شاہینوں کی اونچی اڑان، کینگروز کے بعد کیویز کو بھی وائٹ واش کردیا


دبئی(24نیوز) تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 47 رنز سے شکست دیدی۔

  نیوزی لینڈ کےگلین فلپس اور کولن منرو نے اننگز کا آغاز کیا ، فہیم اشرف نے کولن منرو کو کلین بولڈ کردیا۔ کیویز کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز کولن ڈیی گرینڈ ہوم تھے جنہیں عثمان خان شینواری نے رن آؤٹ کیا۔دو آؤٹ ہونے بعد ولیم سن اور فلیپ نے کیویز کو سنبھالا اور جارحانہ کھیلتے ہوئے شراکت داری قائم کی ۔ ولیم سن 95 کے مجموعی اسکور پر 60 رنز بنا کرشاداب خان کی گیند پر باؤنڈری پر کیچ آؤٹ ہوئے تو 96 کے مجموعی اسکور پر فلیپ بھی 26 رنز بنا کر شاداب کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

اس کے بعد کیوی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔چیپ مین 2، روس ٹیلر 7 جبکہ سیفرٹ اور سوتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔آخری دونوں بلے بازوں کو وقاص مقصود نے آؤٹ کیا، فرگوسن اور سیتھ رینس ایک ایک رنز بناسکے۔ یوں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 17 ویں اوور میں 119 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اور گرین شرٹس نے یہ میچ 47 رنز سے جیت 3 میچز کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ 

پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 3، ڈیبو کرنے والے وقاص مقصود نے 2، عماد وسیم 2 جبکہ فہیم اشرف نے ایک کھلاری کو آؤٹ کیا۔

شاداب خان 2018 میں 28 وکٹیں لینے والے بولرز ہیں۔۔۔

بابر اعظم 79 رنز بنانے پر مین آف دی میچ قرار پائے۔۔۔

اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو  اننگز کا آغاز فخر زمان اور بابر اعظم نے کیا۔ 29 کے مجموعی اسکور پر فخر زمان 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجس کے بعد محمد حفیظ اور بابر اعظم نے عمدہ بیٹنگ کی اور 94 رنز کی شراکت داری قائم کی۔بابر اعظم  79 رنز بناکر گرینڈ ہوم کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی تیسری وکٹ شعیب ملک کی گری جو 19 رنز بناکر گرینڈ ہوم کا شکار بنے جب کہ محمد حفیظ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ یوں  پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 2 اور فرگوسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔


نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی کے ساتھ ہی گرین شرٹس لگاتار گیارہویں سیریز اپنے نام کرچکی ہے۔

 بابراعظم کے ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ہزار رنز مکمل

قومی بلےبازنےبھارتی کپتان ویرات کوہلی کوپیچھے چھوڑدیا۔بابراعظم نےتیزترین ہزاررنزبنانےکاریکارڑتوڑڈالا۔بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے نمبر ون بلے باز بن گئے۔قومی رنزمشین نے26اننگزمیں1000رنزکااعزازاپنےنام کیا۔جبکہ بھارتی بلےبازویرات کوہلی نےہزاررنز27اننگزمیں بنائے تھے۔
یہی نہیں بلکہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پچاس سے زیادہ کی اوسط سے رنز بنانے والے دنیا کے واحد بلے باز ہیں۔اس کےعلاوہ قومی بلےبازنےلگےہاتھوں79رنزبناتےہوئےکیرئیرکی آٹھویں نصف سنچری بھی جڑدی۔بابراعظم نےیہ تمام اعزازدبئی میں نیوزی لینڈکےخلاف کھیلتےہوئے حاصل کیے۔
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔