لنڈا بازاروں میں رونقیں عروج پر۔۔۔

لنڈا بازاروں میں رونقیں عروج پر۔۔۔


اسلام آباد(24نیوز) شہر اقتدار کے موسم نے انگڑائی لی تو غریب شہری خود کو سردی سے بچانے کے لئے لنڈابازارپہنچ گئے، قیمتیں بڑھنے پر خریداروں نے شکایت کے انبار لگا دئیے۔

اسلام آباد میں سردی بڑھنے کے ساتھ ہی شہریوں نےگرم ملبوسات کی دکانوں کا رخ کر لیا جبکہ غریب اور نادار افرادروایتی لنڈا بازار پہنچ گئے،  ہر سال کی طرح اس برس بھی یہاں پر خوب رش ہے, ساتھ میں گاہکوں کی زبان پر ایک ہی شکوہ ہے کہ مہنگائی بہت ہے.دکاندار بھی تسلیم کرتے ہیں کہ گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں زیادہ ہیں تاہم وہ اسے اپنی مجبوری قرار دیتے ہیں . 

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہراقتدار میں جاڑا جوبن پرہے ایسے میں سفید پوش طبقے کے لئے لنڈا بازار ہی بچتا ہے جہاں سے وہ سستے کپڑے خرید سکیں. حکومت کو چاہیےکہ وہ غریبوں کے اس سستے بازار کو مہنگا ہونے سے بچائے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔