سانپوں کے بارے میں دلچسپ معلومات

سانپوں کے بارے میں دلچسپ معلومات


24نیوز: سانپ ایک ایسی پراسرارمخلوق ہے جس سے ہرکوئی خوف کھاتا ہے اور اسکے بارے میں لوگ جاننا بھی چاہتے ہیں۔

زمانہ قدیم سے ہی انسان پر یہ راز افشاں ہوگیا تھا  کہ سانپ ایک خطرناک مخلوق ہےجسکے کاٹنے سےانسان کی جان بھی جا سکتی ہے۔ سانپ کے بارے میں انسان ہمیشہ سے تجسس کی شکار رہا ، آج بھی جب سانپ کا تماشہ دکھانے والے پٹاری کھولتے ہیں تو کیا بچے کیا بڑے سب کھینچے چلے آتے ہیں۔

سانپ تماشہ دکھانے والے الفت حسین کا کہنا ہے کہ نسل درنسل سے سانپ پالتے اور پکڑتے آرہے ہیں۔ یہ بہت ہی خطرناک اور مہارت کا کام ہے۔ الفت حسین کے بیٹے کا کہنا ہے کہ سانپ گوشت کھاتے ہیں اور انکو ہفتے میں ایک سے دوبارگوشت دیا جاتا ہے جبکہ سانپ دودھ اور پانی بھی پیتے ہیں۔

مداریوں کا کہنا ہے کہ زندہ زہریلے سانپ سے کسی صورت بھی مکمل طور پر زہرختم نہیں کیا جاسکتا البتہ مقدار کو انتہائی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

سانپ کا نام سنتے ہی اکثرلوگوں کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں، مگر آج بھی لوگ اسے پالنے کی روایت کو برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔