پنجاب نے خیبر پی کے کو گندم سپلائی روک دی،آٹے کا بحران شدید

پنجاب نے خیبر پی کے کو گندم سپلائی روک دی،آٹے کا بحران شدید


پشاور(عظمت علی شاہ)پنجاب سے گندم کی سپلائی بندش سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران شدید ہوگیا۔ 20 کلو کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک بڑھ گئی،تھیلے کی قیمت 1050 روپے تک ہوگئی۔

پنجاب میں طوفانی بارش سے گندم کی فصل کو شدید نقصان کے باعث خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی ترسیل روک دی گئی ہے   جس سے خیبر پختونخوا میں آٹے کا بحران شدت اختیارکرگیا ہے، 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1050 سے تجاوز کرگئی ہے۔

پنجاب کی جانب سے کوٹے پر کٹ لگنے کے بعد صرف 107 فلور ملز فعال رہ گئی  ہیں،مزید فلور ملزبھی بند ہونے کا خدشہ ہے، فلور مل مالکان کا کہنا ہے کہ کوٹہ نہ بڑھایا گیا تو آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ آٹا ملنا بھی مشکل ہو جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان نے دیگر صوبوں میں آٹے اور گندم کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے گندم سپلائی کے احکامات جاری کئے ہیں،کے پی کو بھی سپلائی جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer