کراچی میں کتے پکڑنے کی مہم شروع

کراچی میں کتے پکڑنے کی مہم شروع


کراچی (مانیہ شکیل) شہر قائد میں کتے پکڑنے کی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ ایدھی ہوم کی جانب سے جاری مہم میں تین ٹیمیں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔

شہر قائد میں روزانہ کی بنیاد پر کتے کے کاٹنے کے واقعات رونما ہورہےہیں۔ اس پیش نظر کتے پکڑنے کی مہم جاری ہے۔ کتے پکڑنے کے لیے تین ٹیمیں 24 گھنٹے کام کررہی ہیں ۔ کتے پکڑنے کی مہم ایدھی ہوم کی جانب سے شروع کی گئی۔ ایدھی تنظیم کے آپریشنل ہیڈمحمد بلال کاکہنا ہے کہ بیمار اور پاگل کتوں کو ایدھی شیلٹر ہوم رکھا جاتا ہے۔

مختلف علاقوں سے کتے پکڑ کر گنجان آباد علاقوں میں چھوڑ دیئے جاتے ہیں۔  115 پر ایدھی ہیلپ لائن پر کال کرکے شکایت درج کرائی جاسکتی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔