جانوروں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے



حیدر آباد ( 24نیوز )دنیا بھر میں جانوروں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے، پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جارہا جن میں جانوروں کے بارے میں اہم معلومات دی جائیں۔

اس حوالے سے دلچسپ واقعات بھی سامنے آرہے ہیں،حیدرآباد کے شہری نے گھر میں ہی منی زو بنالیا، نایاب پرندے اور بلیاں چڑیا گھرمیں موجود ہیں،دانہ،دودھ اورفیڈ کاہزاروں روپے ماہانہ کا خرچہ ہے۔

حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد نمبر نو میں مشیر نامی شخص خوبصورت جانوروں کو پالنے کا شوق رکھتا ہے، مشیرنے گھرمیں منی چڑیا گھر بنایا ہوا ہے جہاں نایاب پرندے اور خوبصورت بلیاں موجود ہیں،مشیر کے گھر میں لاکھوں روپے کے جانور موجود ہیں، دانہ، پانی ، دودھ اور فیڈ کا خرچہ ہزاروں روپے ماہانہ ہے،بیمار ہونے پر ویکسی نیشن بھی کروائی جاتی ہے۔

پوری فیملی کو پالتو جانوروں سے بہت لگاو¿ ہے جس کی وجہ سے علاقے میں اس فیملی کو مقبولیت بھی حاصل ہے۔