ن لیگی رہنما حنیف عباسی اٹک سے لاہور کیمپ جیل منتقل


 لاہور( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کو اٹک جیل سے لاہور کی کیمپ جیل منتقل کر دیا گیا، حنیف عباسی دل کے عارضہ میں مبتلا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ایم این اے حنیف عباسی کو  اٹک جیل سےآج صبح4بجےلاہور کیمپ جیل منتقل کیا گیا ، حنیف عباسی کو دل کی تکلیف ہو نے کے باعث لاہور کیمپ جیل لایا گیا انہوں نے  جیل حکام سے علاج کیلئےبہترجیل منتقل کرنے کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی،جیل حکام کا کہنا تھا کہ  لیگی رہنما کوپہلےبھی سٹنٹ پڑچکاہے چیک اپ کیلئےڈاکٹرزکوخط لکھاجائےگا، ڈاکٹرزکاپینل جیل میں آکران کا چیک اپ کرےگا، حنیف عباسی کو سکیورٹی سیل میں رکھاگیاہے۔

چیک اپ کے بعد ڈاکٹرز کا پینل حنیف عباسی کے علاج کے حوالے سے تجویز کر ے گا کہ ان کو ہسپتال منتقل کرنا ہے یا  نہیں، واضح رہے کہ نوازشریف کیساتھ تصویرلیک ہونےپرحنیف عباسی اڈیالہ سےاٹک جیل بھیج دیاگیاتھا اور وہ  ممنوعہ کیمیکل ایفی ڈرین کے حد سے زائد کوٹہ حصول اور غیرقانونی استعمال کے جرم میں عمر قید کاٹ رہے ہیں۔