منشابم کون؟وزیر اعظم سے کیا تعلق ہے؟راز سے پردہ اٹھ گیا



لاہور( 24نیوز ) سپریم کورٹ کی طرف سے گرفتاری کا حکم پانیوالا منشابم کون ہے؟وزیر اعظم سے کیا تعلق ہے؟راز سے پردہ اٹھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ماڈل ٹاون میں غیرقانونی قبضوں کا معاملہ پر سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کی تھی،عدالت نے منشا بم اور ان کے چاروں بیٹوں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے اور منشا بم کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا،عدالت نے منشا بم گروپ سے تمام اراضی واگزار کرانے اور تحریک انصاف سے رکن قومی اسمبلی کرامت کھوکھر اور رکن پنجاب اسمبلی ندیم عباس کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس نے کرامت کھوکھر سے پوچھا کہ آپ بتائیں کیا رشتہ ہے آپکا منشا کھوکھر عرف منشا بم سے؟ جس پر کرامت کھوکھر نے کہاکہ وہ ہماری برادری کے ہیں،کرامت کھوکھر نے عدالت سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ میں نے بہت بڑی غلطی کی ہے آئندہ ایسا نہیں کروں گا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ یتیموں,مسکینوں اور تارکین وطن کی جائیدادوں پر قبضے کر لیے گئے ہیں،ایک عورت کو 60 سال بعد سپریم کورٹ نے قبضہ واگزار کرا کے دیا،عدالتی ایکشن پر اب وزیر اعلیٰ پنجاب بھی اس حوالے سے متحرک ہو گئے ہیں چیف جسٹس نے کہاکہ جو پولیس افسران قبضے واگزار کرائیں ان کے تبادلے کر دیے جاتے ہیں،،اگر ہمیں کسی پولیس افسر کے تبادلے میں بدنیتی نظر آئی تو خود نمٹ لیں گے انھوں نے مزید کہا کہ اگر نظر آیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کسی گروپ کی پشت پناہی کر رہے ہیں تو ان سے پوچھیں گے۔

اس سے قبل چیف جسٹس نے پوچھا تھا کہ منشا بم کون ہے؟ توپولیس نے عدالت کو بتایا تھاکہ پی ٹی آئی سے پہلے ن لیگ حکومت کی بھی منشا بم کو حمایت حاصل تھی۔

اس طاقتور شخصیت اور قبضہ گروپ کے سرغنہ کی تصاویر سامنے آئیں ہیں جن سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے،ان تصویر وں میں ایک شخص وزیر اعظم عمران خان اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملتے ہوئے نظر آرہا ہے جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ منشا بم ہے اور اس کا تعلق پی ٹی آئی کے اہم رہنماﺅں کے ساتھ ہے۔

ایک اور تصویر میں یہی شخص پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے صدر اور صوبائی وز یر علیم خان سے مل رہے ہیں،ان کے میل جول اور بے تکلفی سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس کے سر پر پی ٹی آئی کی قیادت کا ہاتھ ہے۔