پنجاب حکومت نے عوام کو حقیقی لولی پاپ دیدیا


لاہور( 24نیوز ) پنجاب حکومت نے عوام کو حقیقت میں لولی پاپ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں جانوروں کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے،پاکستان میں بھی اس حوالے سے تقریبات کا اہتمام کیا جارہا جن میں جانوروں کے بارے میں اہم معلومات دی جائیں۔

اسی طرح کی ایک تقریب لاہور میں بھی ہوئی جہاں عوام کیلئے دلچسپ ہوگیا،محاوروں میں تو سنا تھا حکومتیں عوام کو لولی پاپ دیتی ہیں لیکن پنجاب حکومت نے حقیقت میں ہی عوام کو لولی پاپ دے دیا-

یہ لالی پاپ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری نے تیار کیے ہیں جو جانوروں کے تحفظ کے عالمی دن کے موقع پر تقریب ہوئی جس میں شرکاءکو پلیٹوں میں رکھ کر لالی پاپ ہی پیش کردئیے گئے،عوام نے بھی خوشی خوشی قبول کرلیا اور کھانا شروع کردیے۔