میئر لاہور کا نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج



لاھور(24 نیوز) پنجاب اسمبلی کے باہر نئے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق میئر لاھور نے نئے میئر کے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کیا، جس میں شریک بلدیاتی نمائندوں اور مظاہرین نے نئے نظام کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے باہر مطالبات پورے ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ نئی حکومت کے آتے ہی کئی اداروں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، بلدیاتی نظام میں حکومتی فیصلوں کوعملی جامہ پہنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، جبکہ مختلف اداروں کے افسران کو اس بلدیاتی نظام کی پالیسییاں نا گزیر گزری ہیں۔