صوبائی وزیر محمودالرشید کا بیٹالڑکی سے نازیبا حرکات کرتے پکڑا گیا،مقدمہ درج

صوبائی وزیر محمودالرشید کا بیٹالڑکی سے نازیبا حرکات کرتے پکڑا گیا،مقدمہ درج


لاہور( 24نیوز )صوبائی وزیرمیاں محمودالرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج، مقدمہ کارسرکار میں مداخلت پردرج کیا گیا، پولیس کے مطابق محمود الرشیدکا بیٹا حسن رشید لڑکی کیساتھ گاڑی میں موجودتھا، پوچھ گچھ پر دھمکیاں دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر محمود الرشیدکا بیٹا لڑکی کے ساتھ گاڑی میں غلط حرکات کرتے ہوئے پایا گیا ،پنجاب پولیس نے مقدمہ درج کیا تو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ملزموں کو غالب مارکیٹ لاہور سے پکڑا گیا۔