سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا: وزیر پٹرولیم

سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا: وزیر پٹرولیم


اسلام آباد(24 نیوز) وزیر پٹرولیم غلام سرورنے کہا ہے کہ سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت کے مقابلے میں سستی ہیں، گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے صرف 23 فیصد گیس صارفین متاثر ہونگے۔

تفصیلات  کے مطابق حکومت نے نیلم جہلم پن بجلی منصوبہ ،اسٹیل ملز کی بندش اور اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا فرانزک آڈٹ کرا کے ذمہ داروں کے تعین کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے بتایا کہ اگلے ماہ کے شروع میں سعودی وزیر کے ساتھ پاکستان میں گوادر میں بننے والی آئل ریفائنری کے لیے ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم نے مزید بتایا کہ سعودی عرب کو تیل اور گیس کی دریافت کیلئے دس بلاکس پر کام کرنے کی پیشکش کے ساتھ ساؤتھ نارتھ گیس پائپ لائن میں سرمایہ کاری کی بھی دعوت دی گئی۔گیس کی قیمتوں میں اضافے پر ہونے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف 80 فیصد گیس صارفین کیلئے قیمتوں میں 15 فیصد مہنگائی کی گئی۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کیلئے 8 ارب روپے کا بوجھ حکومت برداشت کر رہی ہے، سعودی عرب گوادر میں آئل ریفائنری لگائے گا، پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھارت کے مقابلے میں سستی ہیں۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے صرف 23 فیصد گیس صارفین متاثر ہوں گے۔