ٹھگز آف ہندوستان ، عامر خان فرنگی ملاح کے روپ میں جلوہ گر

 ٹھگز آف ہندوستان ، عامر خان فرنگی ملاح کے روپ میں جلوہ گر


ممبئی(24 نیوز)عامر خان ٹھگز آف ہندوستان میں فرنگی ملاح کا کردار نبھا رہے ہیں ،ان کا کہنا ہے کہ شائقین فلم کو مدتوں تک یاد رکھیں گے۔

مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کہتے ہیں شائقین ان کی فلم ٹھگز آف ہندوستان کو مدتوں تک یاد رکھیں گے ہیں، ان کے لئے فرنگی ملاح کا کردار دلچسپ تھا، شائقین فلم دیکھ کر بور نہیں ہوں گے ۔ٹھگز آف ہندوستان کے ٹریلر کو اب تک یوٹیوپ پر پانچ کڑور سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے، فلم میں عامرخان کے علاوہ امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم کا بجٹ300 ہے،ٹھگز آف ہندوستان  بالی ووڈ کی سب سے مہنگی ترین فلم  پروڈکشن  ہے۔

واضح رہےفلم کو دیوالی کےموقع پر 8 نومبر 2018  کو ریلیز کیا جائےگا۔