ایکسپو سینٹر :کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ اپنی مثال آپ

ایکسپو سینٹر :کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ اپنی مثال آپ


کراچی( 24نیوز ) ایکسپو سینٹر میں جاری پاکستان ٹریول مارٹ میں کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ کا اسٹال مرکز نگاہ، جہاں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سیاحتی مقامات اور کھانوں نے دنیا کو اپنا گرویدہ بنایا ہوا ہے، دوسری طرف ملک کا مشہور ادارہ کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینیجمنٹ ہے، جس کی نہ صرف پورے ملک میں بلکہ بیرون ملک بھی شاخیں ہیں۔ اور نوجوانوں کو ٹورازم اور سیاحت سے متعلق نہ صرف جدید تعلیم و تربیت دے رہے ہیں بلکہ نوکریاں بھی فراہم کر رہے ہیں۔

 سیاحت کے فروغ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان سیاحت کی جنت ہے۔ پاکستانی کھانے اور سیاحتی مقامات دونوں ہی غیر ملکی سیاحوں کو پاکستان کی طرف راغب کرنے کا بہترین زریعہ ہیں جوملک کے لئے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ کے حصول کا زریعہ بھی بن سکتے ہیں۔