تحریک انصاف کےرہنما کا تھانے پردھاوا



حیدرآباد ( 24 نیوز ) پی ٹی آئی کی تبدیلی کے رنگ حیدرآباد میں نظر آنے لگے، سابق ضلعی صدر علی ہنگورونے مکی شاہ تھانے پردھاوابول دیااورپولیس کودھمکیاں دیں۔ٹوینٹی فور نیوزپرخبرچلنےکےبعدپی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نےنوٹس لےلیا۔

تفصیلات کے مطابقمکی شاہ تھانے کی حدود میں دو اکتوبر کی رات کو کار حادثہ ہوا، حادثے کی اطلاع ملنے پر علی ہنگورو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ مکی شاہ تھانے پر دھاوا بول دیا،پولیس نے سگریٹ پینےپر منع کیا توعلی ہنگوروبدتمیزی پراترآئےاور پولیس کو دھمکانےلگے۔ایس ایچ او مکی شاہ سلمان فاروقی کے مطابق علی ہنگورو کو واقعہ کا ٹھیک سےعلم بھی نہیں تھا۔حادثے میں جس کا نقصان ہوا اس نے ڈرائیور کو معاف کردیا۔لیکن علی ہنگورونےپولیس کی ایک نہ سنی اورجوجی میں آیابولتے گئے۔

علی ہنگورو کی پولیس کو دھمکیوں کی خبر 24 نیوز پر نشر ہوئی تو پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت نے نوٹس لے لیا،دوسری جانب علی ہنگورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پولیس کوجھوٹا قرار دے دیا۔