امن کا نوبل انعام کس کے نام ہوگا

امن کا نوبل انعام کس کے نام ہوگا


(24 نیوز) امن کا نوبل انعام کس خوش نصیب کو ملے گا, فیصلہ کل ہو جائے گا.

مختلف شعبوں کے نوبل انعام کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے، لیکن ابھی امن نوبل انعام کا اعلان ہونا باقی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے صدور کو مشترکہ طور پر امن نوبیل انعام مل سکتا ہے کیونکہ ان دونوں نے عشروں سے حالت جنگ میں مبتلا کوریاؤں کو قریب لانے میں نمایاں کر دار ادا کیا ہے۔

اس کے علاوہ ڈنیس مکویج ، یزیدی خاتون نادیہ مراد،سعودی بلاگر رائف بداوی کا نام بھی لیا جارہا ہے۔ امن نوبل انعام کا فیصلہ کرنے والی کمیٹی کے سامنے اس وقت 331 نامزدگیوں کی فہرست ہے، جن میں افراد اور ادارے دونوں شامل ہیں۔ واضح رہے جمعے کو گیارہ بجے امن نوبل کمیٹی یہ اعلان کرے گی کہ 2018 کے امن انعام کا ہما کس کے سر پر بیٹھ رہا ہے۔