محکمہ صحت کا احسن اقدام،عوام کیلئےصحت کارڈ کا اجراء

محکمہ صحت کا احسن اقدام،عوام کیلئےصحت کارڈ کا اجراء


لاہور(24 نیوز)عوام کے لئے صحت کے شعبے سے اچھی خبر،انصاف ہیلتھ کارڈ کی سمری منظوری کیلئےآج کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی، ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 3 لاکھ 60ہزار روپے مالیت کا صحت کارڈ جلد عوام کو دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق عوام کو انصاف ہیلتھ کارڈ دینے کی سمری آج کابینہ کے اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔ وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ صوبے کے چھتیس اضلاع میں دئیے جائیں گے،ہیلتھ کارڈ میں وفات کی صورت میں کفن دفن کے لئے دس ہزار روپے بھی رکھے گئے ہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ ایوان میں اپوزیشن اپنے دور حکومت میں محکمہ صحت میں درپیش مسائل کے بارے میں خود سوالات اٹھا رہی ہے، سابقہ حکومت خود بتائے کہ انہوں نے اسپتالوں میں کیا کیا؟ صوبے کے تمام اسپتالوں میں ڈائلائسسز کا علاج مفت کروایا جارہا ہے، پنجاب حکومت کی ڈائلاسسز کی 584 مشینوں میں سے صرف سترہ مشنیں خراب ہیں جنہیں ٹھیک کروایا جارہا ہے اورتمام اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔