اقرا عزیز اور یاسر کی رنگین جوڑی اب فلم میں نظر آئے گی

اقرا عزیز اور یاسر کی رنگین جوڑی اب فلم میں نظر آئے گی


لاہور(24نیوز) معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اب چھوٹی سکرین کے بعد سلور سکرین پر بھی یاسر حسین کے ساتھ انٹری دینے کے لئے تیاریاں مکمل کر لی ہیں، مشہور ڈرامہ رانجھا رانجھا کردی میں جاندار اداکاری کے بعد اب اقرا عزیز سلور سکرین پر بھی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

ان کی ڈیبیو فلم میں ان کے مد مقابل کوئی اور نہیں بلکہ ان کے منگیتر یاسر حسین مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، فلم ہاف فرائی ایکشن اور کامیڈی کے تڑکے سے بھرپور ہے جس میں یاسر اور اقرا کے ساتھ فیضان خواجہ اور فریال محمود بھی شامل ہیں۔

یہ فلم صرف اقرا کی ڈیبیو فلم ہی نہیں بلکہ حقیقی جوڑی کی بڑی سکرین پر ایک ساتھ انٹری لوگوں کے لئے دلچسپی کا باعث بنے گی۔واضح رہے کہ کٹاکشا اور تیور جیسی فلموں میں ہدایت کاری کرنے والے ابو علیحہ اس کامیڈی فلم ہاف فرائی میں بھی صلاحیتوں کا لوہا منتوانے نظر آئیں گے۔

فلم رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔