بڑھتی ہوئی مہنگائی کا جن بےقابو

بڑھتی ہوئی مہنگائی کا جن بےقابو


لاہور(24 نیوز) مہنگائی کے دور میں سبزیاں بھی غریب عوام سے دور ہوگئیں، لاہور میں بیشترسبزیوں نے سنچری مکمل کرلی، فارمی انڈے بھی 110 روپے فی درجن ہوگئے۔

بڑھتی مہنگائی کا جن بےقابو، سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگیں، لاہور میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد خواب بن کر رہ گیا، بیشتر سبزیوں نےسنچری مکمل کرلی، پیاز اورٹماٹر اسی سے سو روپے، لہسن تین سو بیس اور ادرک کی قیمت تین سو پچاس روپے کلو تک پہنچ گئی، اروی ایک سو بیس، مٹر دو سو، کدو اور گوبھی سو، کریلے ایک سو پچاس جبکہ توری سو روپے فی کلو فروخت ہونے لگی۔

شہریوں کا کہنا ہےکہ حکومت سبزیوں کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے اقدامات کرےتاکہ عام آدمی کوریلیف مل سکے۔

شہر میں برائلر کی رسد میں بہتری کے باعث قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، زندہ مرغی دو روپے کمی کے بعد ایک سو سڑسٹھ روپے جبکہ گوشت تین روپے کمی کے بعد دو سو اکتالیس روپے فی کلو میں فروخت ہوا، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، فارمی انڈے ایک روپے اضافے کے ساتھ ایک سو دس روپے فی درجن ہوگئے،گزشتہ ایک ماہ میں فارمی انڈے سترہ روپے فی درجن مہنگے ہوئے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer