الیسٹر کک نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا

الیسٹر کک نے انٹر نیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا


لندن(24نیوز) انگلینڈ کے سابق کپتان الیسٹر کک نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیر آباد کہہ دیا۔ الیسٹرکک اپنا آخری ٹیسٹ میچ بھارت کے خلاف اوول اسٹیڈیم میں کھیلیں گے۔
 160 ٹیسٹ میچز ، 12254 رنز ، اور انگلینڈ کے لیے کئی ریکارڈز اپنے نام رکھنے والے سابق انگلش کپتان الیسٹر کُک نے بڑا اعلان کردیا۔ انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور بنانے والے الیسٹر کُک نے بھارت اور انگلینڈ کے مابین جاری سیریز کےآخری میچ کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اوول ٹیسٹ الیسٹر کُک کے کیرئیر کا 159واں ٹیسٹ ہوگا۔
الیسٹر کُک نے انگلینڈکےلیےسب سے 32 ٹیسٹ سنچریاں بنانے کے ساتھ 59 میچز میں انگلش ٹیم کی قیادت بھی کی۔وہ انگلینڈ کے لیے 160 ٹیسٹ میچ کھیلنے والے واحد کھلاڑی ہیں۔ الیسٹر کُک 12254 بنا کر ٹاپ اسکوررز کی عالمی فہرست پر چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔اپنےآخری ٹیسٹ میں اگر وہ 147 سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تواس فہرست میں سابق سری لنکن کپتان کماراسنگاکارا کو پیچھے چھوڑ کر 5 ویں نمبر پر آجائیں گے۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ الیسٹر کُک نے اپنےکیرئیر میں ایک وکٹ بھی حاصل کررکھی ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔