کراچی(24نیوز) اتحادٹاؤن میں اےوی سی سی اورحساس اداروں نےکارروائی کرتےہوئےدہشت گردوں کےتخریب کاری کےمنصوبےکوناکام بنادیا، فائرنگ کےتبادلےمیں تین دہشت گردہلاک جب کہ ان کےقبضےسےخودکش جیکٹیں اوربھاری مقدارمیں اسلحہ برآمدکرلیاگیا۔
ضرور پڑھیں:نیوز ہیڈلائنز 17،03pm فروری 2019
تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام سےقبل دہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ اتحادٹاؤن میں اےوی سی سی اورانٹیلی جنس اداروں نےمشترکہ کارروائی کرتےہوئےتین دہشت گردوں کوہلاک کردیا ، دہشتگردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹیں اورگولابارود بھی برآمدکرلیا ہے۔ ایس ایس پی اےوی سی سی عرفان بہادرکےمطابق دہشت گردفائرنگ کےتبادلےمیں زخمی ہوئےجو بعدمیں اسپتال منتقلی کےدوران ہلاک ہوگئے۔ عرفان بہادرکےمطابق ہلاک دہشت گردوں کاتعلق کالعدم جماعت سےہےجن کی شناخت کاعمل جاری ہے۔