ڈیم فنڈنگ میں بچے بھی پیش پیش

ڈیم فنڈنگ میں بچے بھی پیش پیش


ایبٹ آباد: (24 نیوز) حویلیاں میں بچوں نے ڈیم کی تعمیر کیلئے ہزاروں روپے نیشنل بینک میں جمع کروا دیئے،  بچوں نے پیسے ذاتی جیب خرچ سے جمع کیےاور ڈیم اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے۔

 تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد، حویلیاں میں بچوں نے ذاتی جیب خرچ سے جمع کیے گئے ہزاروں روپے ڈیم اکاؤنٹ میں جمع کروا دیئے، بچوں نے رقم نیشنل بینک حویلیاں برانچ میں جمع کروائی۔بچوں نے گلے میں پیسے جمع کر رکھے تھے اور پیسوں سے بھرے گلے بینک انتظامیہ کے حوالےکیے  ، بینک عملہ نے بچوں کے سامنے گلے کھولے اور پیسوں کی گنتی کی جس کے بعد پیسے ڈیم اکاؤنٹ میں جمع کردیئے۔ 

پیسے جمع کرواتے وقت بچے بہت خوش نظر آئے، بچوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک میں پانی کے بحران پر قابو پانے اور ملک میں ڈیم کی تعمیر کیلئے اپنے حصے کا کردارادا کیا ہے۔