ایشیا کپ کیلئے 16رکنی ٹیم کا اعلان


لاہور: (24 نیوز) چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا، سرفراز احمد کپتان ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کا اعلان چیف سلیکٹر انضمام الحق نے  پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا۔ سرفراز احمد کی قیادت میں 16 رکنی قومی ٹیم میں فخر زمان ، شان مسعود ،امام الحق ،شعیب ملک، آصف علی، حارث سہیل، بابراعظم،شاداب خان،محمد عامر ، محمد نواز،عثمان شنواری، جنید خان ، شاہین آفریدی، فہیم اشرف اور حسن علی شامل ہیں، محمد حفیظ اور عماد وسیم ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے۔

یاد رہے ایشیا کپ کا آغاز 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا، ایونٹ میں کل 6 ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کھیلے گا۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔