نومنتخب صدر مملکت عارف علوی کو کامیابی پر مبارکبادوں کے پیغامات

نومنتخب صدر مملکت عارف علوی کو کامیابی پر مبارکبادوں کے پیغامات


( 24نیوز ) پاکستان میں عام انتخابات کے بعد جمہوری حکومت کا قیام صدارتی انتخاب کے ساتھ اپنی تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔ ملک کے نئے صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ایوان بالا و زیریں سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ کا عمل صبح دس بجے سے سہ پہر چار بجے تک جاری رہا۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے عارف علوی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ جب ہماری دنیا جوان تھی، عارف علوی کو صدر منتخب ہونے پر مبارک باد۔

عارف علوی کی کامیابی پر ان کو ہر طرف سے مبارکبادیں دی جا رہی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ان کو مبارک پیش کرتے ہوئے گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر عارف علوی کو صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتی ہے۔

سینئر صحافی حامد میر نے ٹوئٹ کیا کہ تمام جماعتوں کے کارکنان کو مبارکباد، اب ہمارے صدر ایک پڑھی لکھی شخصیت رکھتے ہیں جنھوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست کے لیے دو بار شکست کا سامنا کیا ایک بار 1997 میں دوسری بار 2002 میں جبکہ 2013 اور 2018 میں دو بار قومی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ انھوں نے 1969 میں بطور سٹوڈنٹ لیڈر ڈکٹیٹر ایوب خان کے خلاف اپنی کوششوں کا آغاز کیا تھا۔

پاکستان ریلوے کے وزیر شیخ رشید احمد نے بھی نومنتخب صدر کو مبارک باد دی۔ انھوں نے مبارک باد کے لیے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئٹ پیغام جاری کیا۔ جس میں نے انھوں نے کہا کہ عارف علوی صاحب مبارکباد۔

جہانگیر ترین نے لکھا کہ 2018 تبدیلی کا سال ہے، جس میں ہم الحمد للہ بہتر سے بہترین حاصل کرتے رہیں گے، واضح اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے پر عارف علوی کو مبارکباد۔ مجھے یقین ہے کہ وہ ثابت کریں گے کہ ملک کے لیے اہم اثاثہ ہیں، انشاء اللہ۔ نئے کردار کے لیے میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کوپاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد۔ انھوں نے کہا کہ عارف علوی کی کامیابی جمہوریت اور جمہوری قوتوں کی فتح ہے۔ عارف علوی صدارتی منصب کی آن،بان ،شان کو بڑھائیں گے۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹوئٹ کیا کہ اسلامی جمہوری پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہونے پر بہت بہت مبارکباد۔ امید کرتا ہوں کہ ملکی استحکام کے لیے وہ اپنی تمام کوششیں بروئے کار لائیں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کے صدر منتخب ہونے پر عارف علوی کو مبارک باد۔ عارف علوی شروع دن سے عمران خان کے ساتھ کھڑے رہے اور نئے پاکستان کے لیے ہمیشہ کوشاں رہے۔

سینئر وزیر پنجاب عبد العلیم خان نے کہا کہ ڈاکٹر عارف علوی کو وفاقِ پاکستان کے اہم ترین عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ آپ کی متاثرکن شخصیت نئے پاکستان کے معیار کی بہترین عکاس ہے۔ پاکستان کے لوگوں اور عمران خان کے نظریے کی ہمہ وقت ترجمانی کے لیے میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پیغام جاری کیا کہ پاکستان کی صدارت کا منصب سنبھالنے پر ڈاکٹر عارف علوی کو مبارک باد، آپ انشاء اللہ بے مثال صدر ثابت ہوں گے۔ بطور گورنر سندھ آپ کے زیر سایہ کام کرنے پر میں خوشی محسوس کروں گا۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito