شیخ رشید احمد کی کورین ہم منصب سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کار ی کی دعوت

شیخ رشید احمد کی کورین ہم منصب سے ملاقات،پاکستان میں سرمایہ کار ی کی دعوت


اسلام آباد(24 نیوز)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کورین ہم منصب سے ملاقات کی ہے،ملاقات کے دوران شیخ رشید احمد نے ہوانگ سیونگ کیو کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے۔

 دونوں وزراء کی سر براہی میں باہمی ملاقات کے دوران  کورین وزیر نے گلوبل انفراسٹرکچر تعاون کانفرنس میں شرکت پر پاکستانی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ  ریل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لئے سر مایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،کوورین ریل کمپنیاں پاکستان ریلوے کے جاری منصوبوں سے استفادہ کریں- شیخ رشید احمد شیخ رشید احمد نے  کورین وفد کو پاکستان ریلوے میں سرمایہ کاری اور جاری ترقیاتی کاموں میں شراکت داری کی دعوت دی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کو کوریا کی طرز پر جدید ترین ٹرانسپورٹ بنانا چاہتے ہیں،کوریا کی پیشہ وارانہ مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے۔  پاکستان ،کراچی سے پشاور 1872 کلو میٹر لمبے ٹریک کو اگلے پانچ سال میں ہائی سپیڈ ٹریک میں تبدیل کر رہا ہے،کورین نجی کمپنیاں منصوبے میں شامل ہوں۔

شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے ،گوادر پورٹ کو ریل کے ذریعے پاکستان کے دیگر شہروں اور چین اور ترکی کے ذریعے یوروپین ریل نیٹ ورک سے ملانے کے لئے کام کر رہا ہے۔ دیانت دار قیادت کی بدولت کرپشن فری پاکستان ،سر مایہ کاری کے لئے بہترین ملک ہے۔ وزیر ریلوے کی کورین وزیر کو پاکستان دورے کی دعوت کورین کاروباری اور صنعت کار کمپنیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہیں گے۔ کورین وزیر ہوانگ سیونگ کیو کو پاکستان کی روایتی ہینڈی کرافٹ تحفے میں پیش کی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer