خواجہ برادران پرفرد جرم عائد کردی گئی

خواجہ برادران پرفرد جرم عائد کردی گئی


لاہور( 24نیوز )عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کر دی، عدالت نےکیس کی سماعت تیرہ ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہاں کو طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں پیرا گون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی،عدالت نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پر فرد جرم عائد کر دی، احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 13ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمے کے گواہاں کو طلب کرلیا۔

فرد جرم کے بعد عدالت کے احاطہ میں گفتگو کرتے ہوئےن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر کشمیر کے معاملے پر آپ دُنیا کو اعتماد میں نہیں لے سکتے، ایران کے صدر نے کشمیر کے معاملے پر آپ کا ساتھ دیا لیکن کسی نے شکریہ کا ایک فون نہیں کیا۔

میری فرد جُرم یہ ہے کہ میں نے اور میرے خاندان نے جمہوریت کے لئے ساری زندگی جنگ لڑی ہے، 22 کڑور عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، نالائق اورنااہل حکمرانوں کی وجہ سے لوگ غریت کی لکیرسےبھی نیچے چلےگئےہیں، اس نااہل حکومت کی نالائقی کی وجہ سے روپے کی قدرمیں کمی سے 4ہزارارب کےبیرونی قرضوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔