سونا پھر مہنگا ہوگیا

سونا پھر مہنگا ہوگیا


کراچی(24 نیوز) عالمی مارکیٹ میں قیمت میں سونے کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں بھی سونا مہنگا ہو گیا،  ایک تولہ سونے کی قیمت میں نو سو روپے کا اضافہ ہو گیا۔

سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت چار سو روپے کے اضافے سے نواسی ہزار روپے ہو گئی، دس گرام سونا تین سو تینتالیس روپے کے اضافے سے چھہتر ہزار تین سو تین روپے کا ہو گیا جبکہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت انہتر ہزار نو سو پینتالیس روپے فی دس گرام ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی فی اونس قیمت میں پانچ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ اور بریگزٹ کی صورتحال کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer