بندر گھر میں گھس گیا، بچی کو زخمی کر دیا، ٹوتھ پیسٹ سے دانت صاف کیے


خانیوال: پالتو بندر نے گلی میں تماشا دکھاتے دکھاتے گھر میں گھس کر تماشا لگا دیا۔ معصوم بچی کو بھی زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال ریلوے کالونی میں مداری اپنے پالتو بندر سے بچوں کو تماشا دکھا رہا تھا کہ اچانک بندر بپھر گیا اور گھر کے اندر داخل ھو کر گھر میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھئے: ڈی جی خان کی عدالتوں میں آوارہ کتوں نے ڈیرے ڈال دیئے

اہل خانہ چیخ و پکار کرتے گھر کے کمروں میں محبوس ھو گئے۔ بندر نے اس دوران ایک معصوم بچی کو بھی زخمی کر دیا بندر کے مالک نے بڑی دیر کوشش کے بعد بندر کو قابو کیا۔

علاوہ ازیں بندر اپنی نکالی والی حرکتوں سے بھی باز نہ آیا اور واش روم میں گھس کر ٹوتھ پیسٹ اور برش سے اپنے دانت بھی صاف کرتا رہا۔