24نیوز کی کوششوں، آرمی چیف کی مدد سے سعودیہ میں قید پاکستانی رہا


کراچی (24 نیوز) سعودی عرب میں کراچی کے رہائشی محمد ندیم کو آرمی چیف کی مدد سے رہائی مل گئی۔ ٹوینٹی فور نیوز محمد ندیم کے اہلخانہ کی آواز بنا۔ ندیم کے اہلخانہ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا۔

30 سال سعودی عرب میں مقیم کراچی کا شہری دو سال قبل پاسپوٹ اور دیگر اہم دستاوزات پیش نہ کرنے کے باعث سعودی سکیورٹی اداروں کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی آہوں اور سسکیوں پر اسرائیل کا 70واں جشن

24 نیوز کی کاوشوں کی بدولت آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بے گناہ پاکستانی محمد ندیم اور اس کے اہلخانہ کی آواز سن لی۔

محمد ندیم اپنے گھرپہنچ گیا۔ محمد ندیم کی والدہ نے آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔ ندیم کے بھائی کا کہنا تھا کہ 24 نیوز اور سکیورٹی اداروں کے شکر گزار ہیں۔۔

محمد ندیم نے بتایا کہ وہ 2013 میں پاکستان آئے تھے۔ اس کے بعد گھر والوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔