ڈار ضمنی ریفرنس،شریک ملزموں پر فرد جرم عائد


اسلام آباد(24نیوز)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے تینوں شریک ملزموں پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اگلی سماعت پرگواہان کو طلب کر لیا ، ملزموں نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔
احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔عدالت کی جانب سے شریک تینوں ملزموں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔فردجرم پڑھ کر عدالت میں سنائی گئی۔ تینوں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کیا گیا۔
ملزموں میں صدرنیشنل بینک سعید احمد،نعیم محموداور منصور رضا رضوی شامل ہیں۔ ملزموں پر اسحاق ڈار کے آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں معاونت کا الزام ہے،عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا گواہوں میں شیر دل خان ، ڈائریکٹر قومی اسمبلی محمد عظیم خان ، بنک الفلاح اور عبدالرحمان گوندل، اے بی ایل شامل ہیں ،کیس کی مزید سماعت 11اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں