فارن پالیسی نےبھارتی غلط بیانی کا بھانڈا پھوڑ دیا



واشنگٹن(24نیوز) بھارت کی طرف سے کیا جانے والا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا، امریکی حکام نے بھی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق بوکھلاہٹ کا شکار بھارتی حکومت کا ایک اور دعویٰ جھوٹا نکلا جس کی تصدیق امریکی حکام نے کردی، بھارت نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کا ایک ایف سولہ طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا تھا، بھارتی میڈیا نے بھی اس کا خوب ڈھنڈورا پیٹا، لیکن امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے تمام ایف سولہ طیارے محفوظ ہیں۔

فارن پالیسی میگزین کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکی اہلکاروں کو آکر ایف 16 گننے کی پیشکش کی تھی،پاکستان نے امریکی نمائندوں کو ایف 16 کی گنتی کروائی توطیاروں کی وہی تعداد نکلی جو پاکستان نے بتائی۔