دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگئی

دنیا کی مہنگی ترین طلاق ہوگئی


واشنگٹن(24نیوز)  ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی شادی کے 25 سال بعد ایک دوسرے سے الگ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق میکنزی بیزوز نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ' جیف بیزوز اور انہوں نے علیحدگی کا عمل مکمل کرلیا, انہیں ایمازون میں جیف بیزوز کے 25 فیصد شیئرز ملیں گے,میکنزی بھی جیف بیزوز کو ایمازون کے 75 فیصد شیئرز دینے پر خوش ہیں'.

ذرائع ابلاغ کاکہناتھاکہ ایمازون کے بانی جیف بیزوز اور ان کی اہلیہ میکنزی کے درمیان 35 ارب ڈالر میں معاہدہ طے ہوا،جیف بیزوس کےساتھ شادی ختم ہونے پرمیکینزی کو 35 ارب ڈالر ملیں گے،میکینزی ایمیزون کمپنی کے چار فیصدشیئرز کی مالک بنیں گی۔

واضح رہے کہ جیف بیزوس دنیا کے امیر ترین شخص ہیں اور انکے پاس 150 ارب  ڈالر  کے اثاثے تھے جس میں سے 35.6 ارب  ڈالر  کے اثاثے انہیں طلاق کے نتیجے میں بیوی کو دینے پڑے ہیں۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER