اپوزیشن لیڈر کا ترک صدر کو ٹیلی فون

اپوزیشن لیڈر کا ترک صدر کو ٹیلی فون


اسلام آباد(24نیوز) قائد حزب اختلاف شہباز شریف نےترک صدر رجب طیب اردوان سےٹیلی فونک رابطہ کیا، شہباز شریف نے صدر اردوان کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک صدر رجبطیب اردوان کو ٹیلی فون کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی، شہباز شریف نے کاکہ کہا کہ کامیابی ترک عوام کی آپ سے والہانہ محبت اور آپ پر بے مثال اعتماد کا بین ثبوت ہے، بھارتی جارحیت کےموقع پرآپ نے پاکستان کا ساتھ دے کر پاک ترک دوستی کی لازوال تاریخ رقم کی ہیں،ترک صدر نے خیرسگالی کے جذبات اور مبارکباد پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

صدر اردوان نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا، صدر اردوان نے کہا میں محمد نواز شریف کی صحت یابی اور تندرستی کےلیے دعا گو ہوں، آپ دونوں بھائیوں نے پاکستان کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور پاک ترک دوستی کے فروغ کےلیے قابل قدر کام کیا، پاکستان اور ترکی بھائی ہیں اور ہمیشہ کی طرح ساتھ رہیں گے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER