نیب کامسلم لیگ کے صدر کی رہائش گاہ پر چھاپہ



لاہور(24نیوز) نیب کا میاں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا، نیب ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے96 ماڈل ٹاؤن ایچ بلاک میں شہبازشریف کے گھر پر ریڈ کی گئی، شہبازشریف کے گھر پر بغیر وارنٹ گرفتاری کے چھاپہ ماراگیا، نیب حکام کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نےحمزہ شہبازکے وارنٹ گرفتاری جاری کیےہیں، نیب ٹیم کوگھرمیں داخل نہیں ہونےدیاجارہا ہے، نیب ٹیم کےپاس حمزہ شہبازکی گرفتاری کاوارنٹ موجودہےجبکہ اہم ستاویزات بھی قبضےمیں لے لی گئیں ہیں،حمزہ شہبازنیب کے چھاپے کے خلاف تھوڑی دیر میں پریس کانفرنس کریں گے۔

دوسری جانب مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ سات سے آٹھ رکنی ٹیم نے چھاپہ مارا، کیا وہ دہشت گرد ہیں؟ کس قانون کے تحت چھاپہ مارا گیا،حکومت کی کارکردگی صرف مخالفین کو نشانہ بنانا،سپریم کورٹ کا حکم ہے جب تک ٹھوس شواہد نہ ہوں تو کسی کو گرفتار نہیں کیا جاسکتا، ان کاکہناتھاکہ عمران خان کی گرفتاری کیوں نہیں ہورہی وہ بھی نیب کو مطلوب ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنماملک محمد احمد نے چھاپے کی تصدیق کی،ملک ریاض کاکہناتھاکہ نیب والے بغیر وارنٹ کے تلاشی لینے آئے۔

ذرائع کاکہناتھاکہ نیب ٹیم اور سکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، نیب کی ٹیم کے پاس وارنٹ گرفتاری بھی ہے، نیب ٹیم کاکہناتھاکہ حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کئے بغیر نہیں جائیں گے۔