نیب کی جانب سے گرفتاری کی کوشش غیر قانونی ہے : حمزہ شہباز



لاہور(24نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز  نے کہاکہ نیب نے شرمناک حرکت کی ہے،ایسا لگا کہ جیسےہم کوئی دہشت گردہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم کے چھاپے کے بعد مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نیب ٹیم دیواریں پھلانگ کرآگئی مجھے طلب کرلیتی، چادر اورچاردیواری کاتقدس پامال کیاگیا،ایسا لگا کہ جیسےہم کوئی دہشت گردہیں،عدالتی فیصلے کی دھجیاں اڑائیں گئیں،ان کاکہناتھاکہ میری بیٹی کی بیماری پربھی سیاست کی گئی،یہ ہتھکڑی لگا کر تذلیل کرتے ہیں۔

حمزہ شہباز کا مزید کہناتھاکہ نیب نے شرمناک حرکت کی ہے،ہم عدالتی احکامات مانتے ہیں اس اقدام کی کیا ضرورت تھی،ہم اللہ سے ڈرنے والے لوگ ہیں،عدالتوں کا احترام کرتے ہیں،ہم سب پہلے پاکستانی ہیں جب بھی نوٹس ملا نیب میں پیش ہوا،  نیب سیاست زدہ اور لوگوں کے لئےجان لیوا بن چکی ہے، انہوں نے نیب سے سوال کیا کہ آپ ہندوستان پاکستان فتح کرنے یہاں آئے تھے؟ معاشی صورتحال دیکھ لیں حالات تشویشناک ہیں۔

حمزہ شہباز کامزید کہناتھاکہ شہبازشریف کو صاف پانی کیس میں بلا کر آشیانہ میں گرفتارکیاگیا، شہبازشریف اورنوازشریف کیخلاف کچھ نہیں لاسکے، آج دیواریں پھلانگ کر نیب کی ٹیم آگئی، نیازی صاحب آپ ایک دن جیل میں نہیں کاٹ سکتے، پاکستانی قوم دیکھ رہی ہے کہ ڈالر کتنی گراوٹ کاشکارہوگیاہے،  پاکستان اورہندوستان کے بارڈرپرابھی بھی ٹینشن ہے، حکومت اپنے جھوٹوں کے ملبے تلے دب کر خودہی مرجائے گی۔

دوسری جانب منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں نیب لاہور نے حمزہ شہباز کو 9 اپریل کو طلب کرلیا،مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے دوسرے صاحبزادے سلمان شہباز کو بھی بلایا گیا ہے۔

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER