وقت آگیا ہے بھارت اپنے جھوٹ پرسچ بولے: ترجمان پاک فوج

وقت آگیا ہے بھارت اپنے جھوٹ پرسچ بولے: ترجمان پاک فوج


راولپنڈی(24نیوز) امریکا کی طرف سے ایف 16طیارہ گرائے جانے کے بھارتی دعوے کی تردید کے بعد میجر جنرل آصف غفور نے کہاکہ وقت آگیا ہے بھارت اپنے جھوٹے دعوں پرسچ بولے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹ کیا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'اللہ کا شکر ہے جیت سچائی کی ہوتی ہے، اللہ کے فضل و کرم سے سچ کی فتح ہوئی ہے'، میجر جنرل آصف غفور نے لکھا کہ'وقت آگیا ہے بھارت اپنے جھوٹے دعوں پر سچ بولے اور اپنے ہونے والے نقصان کی صحیح تفصیل سامنے لائے'، ' بھارت اپنے گرنے والے دوسرے طیارے پر بھی سچ بولے'۔