وزیراعظم عمران خان نے قبائلیوں کو خوشخبری سنا دی

وزیراعظم عمران خان نے قبائلیوں کو خوشخبری سنا دی


 جمرود(24 نیوز) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم افغانستان کےخیرخواہ ہیں، افغان عوام نیوٹرل امپائر سے الیکشن کرائیں، 40سال سے جاری جنگ کواب ختم ہوناچاہیے، 10سال میں قبائلی علاقوں میں 100ارب روپے خرچ کریں گے۔  

وزیراعظم عمران خان کا جمرود میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے بہت مشکلات کا سامنا کیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قبائلیوں نے بہت قربانیاں دیں، پوری کوشش کرونگا قبائلیوں کے کاروبار چلیں،  کوشش ہوگی قبائلیوں کاجو نقصان ہوا پورا کریں، 1948 ہم طورخم بارڈر پر لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے ، کوشش ہوگی طور خم بارڈ 24گھنٹے کھلا رہے۔

ہم افغانیوں کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں، میری دعا ہے افغانستان کے لوگوں کو امن ملے، قبائلیوں کے حقوق کا تحفظ ہمارافرض ہے، افغانستان میں امن سے پورے قبائلی علاقوں کا فائدہ ہے، میں نے افغانستان کو مشو رہ دیا تھا مداخلت نہیں کی تھی، انشا اللہ یہاں پرجبہ اور بارا ڈیم بنائیں گےجو میں کرسکتا ہوں علاقے بجلی اور گیس کی سپلائی فراہم کرنے کی کوشش کرینگے، ہر سال قبائلی علاقوں پر ایک سو ارب ترقیاتی بجٹ خر چ ہوگا، تمام صوبے قبائلی علاقوں کو حصہ دینے پر رضا مند ہیں، قبائلی عوام کی تعلیم پر پوری توجہ دی جائیگی، قبائلی عوام کیلئے کھیلوں کے گراؤنڈ بنائے جائیں گے۔

پاکستان معاشی طور پر سب سے مشکل دور سے گزر رہا ہے، جب ہمارے 5سال پورے ہونگے تو بے شک پچھلی حکومتوں سے موازنہ کرلینا،  تجربہ کا ر ن لیگ ن لیگ کا تجربہ چوری اور منی لانڈرنگ کا تھا، ہم روزانہ سود کی مدد ساڑھے 6ارب روپیہ دے رہے ہیں، غیر ملکی آج پاکستان میں سرمایہ کاری کررہے ہیں،  چند ماہ میں ہم اس مشکل مرحلے سے نکل جائیں گے۔

مولانا فضل الرحمان الیکشن ہار گئےاب بے چین ہیں، مولانا چاہتے ہیں حکومت کسی طرح گر جائےلیکن ہم یہ ملک ٹھیک کریں گے، اپوزیشن پہلے ہفتے سے ہی شروع ہوگئی کہ حکومت فیل ہوگئی، اپوزیشن چاہتی ہے انہیں این آر او دے دیا جائے، سب منی لانڈرنگ کرنیوالوں نوازشریف کے بیٹوں سے حساب مانگیں تو کہتے ہیں ہم پاکستانی شہری ہی نہیں،  اگر آپ بے قصور ہیں تو عدالت آ کے جواب کیوں نہیں دیتے۔

اپوزیشن سے جواب مانگیں تو جمہوریت خطرے میں پڑجاتی ہے، جتنے مرضی دھرنے دیں آپ کو جواب دینا پڑے گا، جیلوں سے بچنا ہے تو قوم کا پیسہ واپس کرو، عمران خان جلسوں اور دھرنوں سے کبھی بلیک میل نہیں ہوگا، مفرور اسحاق ڈار ہمیں بتا رہے معیشت کیسے چلنی ہے،  چوروں اور لٹیروں کا احتساب کرنے کیلئے اقتدار میں آیا ہوں۔