پاکستان رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کریگا، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان رواں ماہ 360 بھارتی قیدیوں کو رہا کریگا، ترجمان دفتر خارجہ


اسلام آباد(24 نیوز) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری پر مذاکرات سے بھاگ گیا، پاکستان 360 بھارتی قیدیوں کو رواں ماہ رہا کریگا، امید ہے بھارت مثبت جواب دیگا۔

 اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان سنجیدہ ہے،دنیا جانتی ہے کرتارپور پربھارت مذاکرات سےپیچھے ہٹا جبکہ اس کے تحفظات غیرمناسب ہیں،راہداری نہ کھلی تو ذمہ داربھارت ہوگا۔ ترجمان نے بتایا کہ 347 پاکستانی قیدی بھارت جبکہ 537 بھارتی قیدی پاکستان میں ہیں، پاکستان 360 بھارتی قیدیوں کو رہاکرے گا جن میں سے 355 ماہی گیراور5 سویلین ہیں، قیدیوں کو4مرحلوں میں رہا کیا جائے گا،8،15اور 22 اپریل کو،100،100جبکہ 29 اپریل کو60 قیدی رہا ہوں گے۔

بھارت کوامریکا کی طرف سے آبدوز شکن اسلحہ فراہمی پر ردعمل میں ترجمان دفتر خارہ نے کہا کہ ایسے فیصلوں سے خطے میں اسلحہ کی دوڑمیں اضافہ ہوگا، ایسے ملک کو اسلحہ دیا جارہاہے،جس نے27 تاریخ کو پاکستان پر حملے کی کوشش کی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer