سانحہ کرائسٹ چرچ، دہشت گرد پر فردجرم عائد

سانحہ کرائسٹ چرچ، دہشت گرد پر فردجرم عائد


کرائسٹ چرچ(24 نیوز) سانحہ نیوزی لینڈ کے دہشت گرد کو عدالت پیش کردیا گیا جہاں اس پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دومساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پر فردجرم عائد کر دی گئی ہے جس میں اس پر 50لوگوں کے قتل اور 39اقدام قتل کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ عدالتی حکم میں حملہ آور کا دماغی ٹیسٹ کرانےکا کہا گیا ہے۔  نیوزی لینڈ پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ بھی دہشت گرد پر دیگر کئی طرح کے الزامات بھی عائد کیے جائیں گے تاہم ان الزامات پر تاحال غور کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے14جون کو  دہشتگرد برینٹن ٹیرنٹ کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔