لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ



(24 نیوز) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون اور 4بچوں سمیت 6شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس میں 5 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فورسز نے چری کورٹ سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔