بھارتی جیل میں قتل، پاکستانی ماہی گیر سپرد خاک

بھارتی جیل میں قتل، پاکستانی ماہی گیر سپرد خاک


کراچی(24 نیوز)  بھارتی جیل میں تشددسےجاں بحق ہونے والے پاکستانی ماہی گیرنورالامین کو سپردخاک کردیاگیا،نمازجنازہ میں سماجی شخصیات سمیت اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ضرور پڑھیں:ڈالر سستا ہوگیا

بھارتی جارحیت کم نہ ہوسکی، بھارت کی جیل میں تشدد سے جاں بحق ہونے والے ماہی گیر نورالامین کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ نورالامین کی اہلیہ تو غم سےاتنی نڈھال ہیں کہ کچھ بولنے کی حالت میں نہیں جبکہ نورالامین کےبچوں کا کہناہے کہ ان کو اپنے والد کی میت پرتشد حالت میں وصول ہوئی۔ ماہی گیر نورالامین اپنے گھر کا واحد کفیل تھا، نورالامین کےاہلخانہ نےحکومت سے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ معصوم بچے رات کی باسی روٹی کھا کر پیٹ بھررہے ہیں۔