بھارتی جھوٹ بری طرح نقاب، پاکستان نے ایک اور ثبوت دے دیا

بھارتی جھوٹ بری طرح نقاب، پاکستان نے ایک اور ثبوت دے دیا


اسلام آباد(24 نیوز) بھارتی ایئرفورس کی جانب سے ایف 16 طیارہ گرنے کا دعویٰ بے نقاب ہوگیا، پاکستان نے ایک بار پھرثبوت دے دیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جہاز کے ملبے سے برآمد کیے گئے میزائل سیکرز ہیڈز موجود ہیں، بھارتی میزائل کے ہیڈز پر ریڈار بھی محفوظ ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ عاجزی کا مظاہر کیا ہے، مسلح افواج ان ثبوتوں پر شور نہیں مچاتی، بھارت نے ابھی نندن والےمگ 21 کے میزائل سے ایف 16 کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا تھا۔جب میزائل فائرکیاجاتا ہے توسب سے پہلےریڈارپھٹتا ہے، چاروں ریڈارز کا محفوظ ہونا میزائل فائر نہ کرنے کا ثبوت ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer