پاکستان اسٹیل کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

پاکستان اسٹیل کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج


کراچی(24نیوز) پاکستان اسٹیل کے ملازمین تنخواہیں نہ ملنے پرسراپا احتجاج بن گئے۔ ملازمین کے احتجاج کے باعث نیشنل ہائی وے پر ٹریفک بند ہوگئی۔

پاکستان اسٹیل مل کے ملازمین کا نیشنل ہوئی وے پر احتجاج , ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کے باعث اسٹیل ملز ملازمین کی زندگیاں اجیرن ہیں۔ریٹائرڈ ملازمین بھی اپنے جائز بقایا جات کے لئے سالوں سے انتظارمیں ہیں کئی اپنی زندگیاں گنوابیٹھے۔ملازمین نے دوہزارسات سے کنٹریکٹ پر مقرر سی ایف اوکو ہٹانے کا مطالبہ بھی کر دیا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔