16 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار

 16 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلرگرفتار


کراچی( 24نیوز ) پی آئی بی پولیس نے 16 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا،ملزم کےقبضے سے ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد ، تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی بی پولیس نے 16 افراد کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر  ذیشان حیدر کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضے سےہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا، تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا گیا،ملزم سیاسی جماعت کے مختلف عہدوں پر فائز رہا،ملزم سال 1999 سے بفرزون کے بی آر سوسائٹی سے سیاسی جماعت کے مختلف عہدوں پررہا۔

پولیس کا کہناتھا کہ ملزم نے ایم کیوایم لندن چھوڑکرپی ایس پی اور دوبارہ ایم کیوِایم لندن میں شمولیت اختیارکی ،کارروائی کے دوران ملزم کاساتھی محبت بھی موقع سے فرارہوا،گرفتار ٹارگٹ کلرذیشان حیدر مسعود عرف کالا کوتفتیشی مقام پرمنتقل کردیاگیا۔